شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان سے بچنے کیلئےنمبر پلییٹس کیموفلاج کرنے لگے

لاہور (نیوز ڈیسک)شہری پنجاب سیف سٹی کیمروں کو انوکھے انداز سے دھوکہ دینے لگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب سیف سٹی کے جدید کیمروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں نے نمبر پلیٹس پر سیاہ پلاسٹک پیپر لگا کر انہیں کیمو فلاج کرنا شروع کردیا گیا ہے ، پنجاب سیف سٹی کے کیمروں سے گاڑی کی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے یہ طریقہ ایجاد کیا گیا اور اس لاہور کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جن کی نمبر پلیٹس پر گہرا سیاہ رنگ کا پیپر لگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رجسٹریشن نمبر کی واضح شناخت مشکل ہوتی ہے ،

سیاہ پلاسٹک پیپر کو پرانے ڈیزائن والی نمبر پلیٹس پر لگایا جارہا ہے اور کیمرے دن کی روشنی میں بھی ایسی نمبر پلیٹ کی درست شناخت نہیں کر پاتے کیوں کہ بلیک پیپر کی وجہ سے الفاظ اور اعداد غیر واضح ہو جاتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ چین اور کوریا سے امپورٹ کئے جانے والے سیاہ پلاسٹک کو طویل عرصہ سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ گاڑی کے اندر نہ دیکھا جا سکے لیکن اب اسی پیپر کو نمبر پلیٹ پر چسپاں کیا جارہا ہے جس سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر کیمروں کے شناختی نظام میں واضح نہیں ہوتا ، نمبر پلیٹ کو کیمو فلاج کرنے والے افراد سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک ای چالان کے خوف سے آزاد ہو کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں جب کہ اس طریقہ کار کو جرائم پیشہ افراد کی جانب سے استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے۔ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راؤ سردار علی نے بتایا کہ سیاہ پیپر لگا کر نمبر پلیٹ کو ناقابل شناخت کرنے سے ہمارے کیمرے اس گاڑی کی شناخت نہیں کر پاتے ، پہلے بھی ایسی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے کیمو فلاج نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button