شمالی علاقہ جات کی سیر کیلئے جانے والے سیاحوں کو دن دیہاڑے ڈاکوؤں نےاسلحے کی نوک پر لوٹ لیا ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کے پی کے کے علاقہ لوئر دیر میں پنجاب اور سندھ سے کمراٹ جانے والے طلباء کو دن دیہاڑے اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چترال جی ٹی روڈ پر پیش آیا ہے جہاں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر گاڑی روکی اور نقدی ، موبائل سمیت قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے ۔ گاڑی میں ٹور گائیڈ، باورچی اور ڈرائیور سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے 44طلبا سوار تھے جو سیاحتی مقام کمراٹ کی سیر کیلئے جا رہے تھے۔طلبا کے مطابق ڈکیتی بعد لوئر اوچ پولیس انہیں تھانے لے کر گئی جہاں قانون کاروائی کے بعد طلباء کو مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں کمراٹ پہنچانے کے انتظامات کیے ۔ دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں جانے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ،

سیاحوں کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔شمالی علاقہ جات سیر کی غرض سے جانے والے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ،اس سلسلے میںباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحوں کےداخلےپرپابندی کی وجہ حالیہ موسمی حالات ہیں،کمشنردیامراستورڈویژن نے بابوسراورتھورچیک پوسٹ پرتعینات افسران کوسیاحوں کوروکنےکاحکم دیدیا ہے ۔نئے حکم نامہ کے مطابق ہدایات پرعمل نہ کرنےکی صورت میں متعلقہ افسران اوراہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،این ڈی ایم اےکےموسمی ایڈوائزری کےمطابق مستقبل کالائحہ عمل طےکیاجائےگا،موسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحوں کی آمدوروفت کیلئے نیا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button