وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی چودھری مستعفی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چودھری سے استعفیٰ طلب کیا گیا جس پر وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عون چودھری کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا جہاں ان سے استعفیٰ لیا گیا۔ عون چودھری نے اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ عون چودھری ترین گروپ کے سرگرم رہنما ہیں۔عون چودھری پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کرنے کا الزام بھی ہے۔استعفے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عون چودھری کا کہنا ہے

کہ مجھے آج وزیراعلیٰ آفس بلوا کر ترین گروپ سے علیحدگی کا کہا گیا، جہانگیر ترین کے گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے استعفٰی دینے کا کہا گیا۔ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات سب جانتے ہیں۔میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دیتا ہوں لیکن ترین گروپ کو نہیں چھوڑ سکتا ۔ پارٹی کے لیے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے شخص کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا۔ مشیر وزیر اعلیٰ عہدے پر رہنے کی بجائے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دوں گا۔ عون چودھری نے پارٹی اور حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاسی خدمات کا یہ صلہ دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button