یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے فی لٹر تک مہنگے ہوچکے ہیں جب کہ گھی کی قیمت میں 34 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا کیا گیا ہے جب کہ شیمپو کی بوتل 4 سے 20 روپے اور کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا ، نہانے کئے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے اضافہ ہوچکا ہے ،

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اس سے پہلے بھی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا ضروریہ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی ، جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 کی بجائے 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی، اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 950 روپے کردی گئی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 روپے فی کلو کی قیمت پر ملنے والے گھی کی نئی قیمت 260 روپے مقرر کی گئی۔علاوہ ازیں حکومت نے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کیا ہے ، معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے71 پیسے اضافہ کیا گیا ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ، کیوں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے ، معاون خصوصی شہباز گل نے اعلان کیا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button