وزیراعظم ہائوس کو کرائے پر دینے کا فیصلہ، وزارت داخلہ کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت داخلہ کے تحفظات ، وزیراعظم ہاؤس کو کرایے پر دینے سے روک دیا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر کی جانب سے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے اس معاملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس ریڈزون میں آتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ لندن طرز پر اسلام آباد میں بھی وزیراعظم ہاؤس میں عام لوگ اور سیاح آسکیں لیکن ریڈزون کی وجہ معاملہ سنگیں ہے،وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی شدید تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عالمی اور مقامی کارپوریٹ تقریبات اور فیشن نمائش جیسی تقریبات کا انعقاد کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ کرائے پر دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں؟یہ وقت بھی آنا تھا کہ پچاس لاکھ گھر عوام کو نمائش کی تصویروں میں دکھائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب 50 لاکھ گھر تو عوام کو دے نہ سکے، نمائش میں تصویریں دکھا کر کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟ 90 دن میں کرپشن ختم ہونا تھی لیکن ملک میں عمران صاحب کرپشن کا سونامی کے آئے،200 ارب ڈالر جنہوں نے باہر سے لانا تھا، انہوں نے ملک پر 16000 ارب کا قرض لاد دیا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بننا تھا، اب اس کے کمرے کرائے پر دینے کا اعلان ہو رہا ہے،نچلے طبقے کو "اوپر” پہنچانے کے لئے آٹا چینی بجلی پٹرول گیس کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، واہ عمران صاحب۔انہوں نے کہاکہ نچلے طبقے کو "اوپر” لانے کے لئے 50 لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے، ملک میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، نچلے طبقے کو اوپر لانے والے نے دو کروڑ لوگوں کو خط غربت سے نیچے پہنچا دیا،نچلے طبقے کو اوپر کرنے کے لئے اے ٹی ایمز، مافیاز اور کارٹلز کو ان پر مسلط کردیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو عوام کی فکر نہیں کیونکہ عمران صاحب نے الیکشن بیچنا ہوتا ہے لڑنا نہیں ہوتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button