اورنج ٹرین کا سفر کرنے والی ایک ہی محلے کی چار بچیاں مبینہ طور پر اغوا، پولیس حرکت میں آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں تھانہ ہنجروال کے محلہ نمبرداراں سے 4 بچیاں لاپتا ہو گئیں۔پولیس نے لاپتا بچیوں کے لیے اغواکا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کے اغواکا مقدمہ عرفان نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق عرفان کی 2 بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے اکرم کی 2 بیٹیوں 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ 30 جولائی کی رات میٹروٹرین پر سفر کے لیےگھر سے نکلیں لیکن واپس نہ آئیں اس لیے بچیوں کو اغوا کیے جانے کا شبہ ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے

اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دس سالہ انعم اور گیارہ سالہ کنیزہ ہمسائے کی دو بچیوں کے ساتھ اورنج ٹرین کا سفر کرنے گھر سے نکلیں تھیں، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد گھر نہ پہنچی تو گھر والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے انعم اور کنیزہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بچیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔بچیوں کے مبینہ اغوا کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔پولیس حکام کا خدشہ ہے کہ بچیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کو اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پردیکھا گیا تھا بچیوں کے پاس موجود موبائل فون بھی بند ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پراغواء کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ پڑوسی اکرم کی بیٹی 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین میں سفر کی نیت سے گھر سے نکلیں، جو دو روز گزرنے کے بعد بھی گھر نہ لوٹیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button