تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی، شہروں کے نام جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کےک مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں اتوار کے روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شامْ رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اور سوموار کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: پنجاب:لاہور(پانی والاتالاب 132، فرخ آباد 118، چوک ناخدا 105، جیل روڈ، لکشمی چوک ،سٹی 60،گلبرگ 46، مغل پورہ 32، اپر مال 21، ائیر پورٹ 26،ثمن آباد 14، تاج پورہ 08، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 04، پنجاب یوینورسٹی 03،گلشنِ راوی 01)، مری 31 ، منگلا 30 ، بہاولپور (اے پی 30 ، سٹی 19) ، فیصل آباد (گلستان کالونی 52 ، ڈوگر بستی 23 ، غلام محمد آباد 20 ، اقبال کالونی 14 ، مدینہ ٹاؤن 05 ، سٹی 01) ، اوکاڑہ 12 ، سرگودھا 09 ، ٹی ٹی سنگھ 08 ، جوہر آباد 04 ، منڈی بہاولدین ، جہلم ، چکوال 02، گوجرانوالہ 01 ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 01) ، اسلام آباد (ائیر پورٹ 01) ، خیبر پختونخوا: کاکول 40 ، مالم جبہ 22 ، پاراچنار 17 ، کالام 07 ، بالاکوٹ ، 05 ، پٹن 03 ، دیر (بالائی 26 ، لوئر 01) ، سیدو شریف 01 ، بلوچستان: ژوب 12 ، سبی 11 ، کشمیر: راولاکوٹ 09 ، گڑی دوپٹہ 10 ، گلگت بلتستان: گلگت 03 ، بونجی 02 ،اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،دادو، شہید بینظیر آباد 43، نوکنڈی ،سکھر، روہڑی اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button