وزیراعظم نے اسکولوں کے حوالے سے بڑا حکم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کے سوالات کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، کورونا وائرس کی بھارتی قسم سب سے زیادہ خطرناک ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے، ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس پھیلنے شرح کم ہوجاتی ہے، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں۔یاد رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔کورونا وباء کےخطرات کے پیش نظر طلبہ کوپچاس فیصد حاضری کے ساتھ بلوایا گیاہے ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،لڑکوں کے سکول کے اوقات کار صبح ساڑھے

سات بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ لڑکیوں کے سکولوں کا وقت صبح پونے 8 بجے سے دوپہر پونے ایک بجے تک مقرر کیا گیا ہے ، اس اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا۔سکولز ایجوکیشن کے سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔پنجاب میں یونیورسٹیاں اور کالجز بھی کل دو اگست سے کھل جائیں گے ۔ایچ ای سی کی کورونا پالیسی کے تحت یونیورسٹیوں کو کھولا جائیگا،یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے پاپند ہوں گے،یونیورسٹیوں کی انتظامیہ 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو یقینی بنانے کے پاپند ہوں گے،اساتذہ و ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button