سعود ی ایئر لائنز نےمملکت واپس آنے والوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی ایئر لائنز کی جانب سے مملکت واپس آنے والے مسافروں کے لیے گائیڈ لائنز کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت مسافروں کو سات روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ کورونا سے محفوظ ہونے کا حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔ اُردو نیوز کے مطابق سعودی ایئر لائنزکا کہنا ہے کہ مسافروں کو وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے قواعد پر عمل کرنا ہو گا۔وزارت صحت نے اس حوالے سے ’حلف نامہ‘ جاری کیا ہے جس میں ہر مسافر کو سات نکات پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔حلف نامے میں مسافر کا نام ، رہائش کا پتہ ، اقامہ نمبر، جس ملک سے آرہے ہیں،

فلائٹ نمبر اور تاریخ آمد واضح طور پر درج کرنا ہوگی۔ حلف نامے میں مسافر کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے ہے کہ وہ مملکت کے ہوائی اڈے پرآتے ہی مذکورہ فارم پر کرکے وزارت صحت کے متعلقہ کاونٹر پر جمع کرائے۔ہر مسافر پرلازم ہو گا کہ وہ خود کو سات دن تک ہاوس آئسولیٹ کرے جبکہ امور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مسافروں کیلیے یہ پابندی تین دن کی ہوگی۔آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔تمام مسافر وزارت صحت کی ایپ ’ تطمن‘ اور ’توکلنا ‘ پر خود کو رجسٹرکرائیں گے۔مسافر مملکت آمد کے آٹھ گھنٹے کے اندر ’تطمن‘ ایپ پر اپنی رہائش کا ایڈریس فراہم کریں گے۔کوئی بھی مریض خود میں کسی بھی قسم کی علامت ظاہر ہونے پر فوری طور پر وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پر رابطہ کرے گا یا قریبی صحت مرکز کے شعبہ ہنگامی امداد سے رابطہ کرے گا۔ مسافروں کو تطمن ایپ پر یومیہ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ حلف نامے کی ساتویں شق میں یہ کہا گیا ہے کہ ہر مسافر اس امر کا پابند ہوگا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی ایس اوپیز کا مکمل طور پرخیال رکھے گا۔تاہم حکام کی جانب سے تاحال غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب واپسی کی کوئیحتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔واضح رہے ’السعودیہ ایئر ‘ کی جانب سے جن 25 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات ، کویت ، عمان ،بحرین، مصر ، لبنان ، تیونس،چین، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جرمنی ، انڈونیشا ، بنگلہ دیش ، یونان، جرمنی ، ملایشیا، سوڈان ، ترکی ، نائجیریا، کینیا ، جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ پاکستان اور انڈیا اس فہرست میں شامل نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.