مسلسل تنقید پر سرفراز کے صبر کا پیمانہ لبریز،ایسا ٹویٹ کردیا کہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

مانچسٹر(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد زمانے کی بے رخی کا شکوہ کرنے لگے۔ دورہ انگلینڈ میں دو ماہ سے زائد عرصہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کے بعد آخری روز پہلا اور آخری میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو سٹمپ کرنے کا یقینی موقع بھی گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، وہاب ریاض انگلش بیٹسمین کو آؤٹ نہ کرتے تو انہوں نے فتح چھین لی تھی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے زمانے کی بے

رخی کا شکوہ کیا ہے۔سرفراز احمد کی جانب سے سٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔ ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔ قومی ٹیم کے 33 سالہ سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔ سرفراز احمد نے لکھا کہ’’ اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں‘‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button