راولپنڈی میں لڑکی کیساتھ بدسلوکی کرنیوالاملزم کزن نکلا، متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں لڑکی پر تشدد کرنے والا ملزم رشتے دار نکلا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزمان کی جانب سے لڑکی پر تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ وہ ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ اسلام آباد میں رونما ہوا ہے۔سی پی او راولپنڈی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے احکامات جاری کر دئیے جب کہ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ذمہ داری جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،

پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے جبکہ تشدد اور ہراسگی کا شکار ہونے والی لڑکی کا بھی سامنے آیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم طلاق دلوا کر شادی کرنا چاہتا ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اس کا رشتہ دار بھی ہے۔اس کی اور خاوند کی ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کر دی۔ملزم کے خلاف خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس ریمانڈ منظور ہونے کے بعد گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرے گی۔ خاتون پرتشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ائیرپورٹ پولیس نے ٹریس کرکےگرفتار کیا تھا۔سی پی او محمد احسن یونس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات دیے تھے۔ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسےملزمان کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرما ہے۔ح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزمان کی جانب سے لڑکا اور لڑکی پر تشدد کیا جا رہا تھا تھا۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا تھا اور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔جب کہ ملزمان اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button