اسلام آباد ہائیکورٹ میں عامرعلی احمد ایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اےتقرری کیس کی سماعت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عامرعلی احمد ایڈیشنل چیئرمین سی ڈی اےتقرری کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔درخواست گزار 20 گریڈ کے افسر ایاز خان کی سےطرف ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے۔سی ڈی اے کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عامر احمد علی کے مستقل چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ عامر علی احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔وکیل سے جج نے اسفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا عامر احمد کی نے چیف کمشنر آفس کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ جس وکیل کا کہنا تھا مجھے اس بات کا علم نہیں کہ چارج چھوڑا ہے

یا نہیں مہلت دیں پوچھ کر بتاتا ہوں ۔جبکہ عدالت میں ڈیپوٹیشن پر آئےسی ڈی اے ملازمین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔جس پر درخوست گزار ایاز خان کے وکیل ایڈوکیٹ ریاض حنیف راہی نے کہا کے ممبر انجینئرنگ کو یہاں لانے کی وجہ بتانا ضروری ہے۔ اس عہدے پر پہلے سے کام کرنے والے افسر ہر طرح سے عہدے کے اہل تھے۔ سلیکشن پراسس کے بغیر ڈیپواٹیشنسٹ کی تعیناتی نہیں ہوسکتی ۔کمپٹیشن کا پراسس بھی مکمل نہیں ۔ریاض حنیف راہی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 27 اور 242 کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ کے خلاف دلائل مکمل کرلئے گئے۔کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button