حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے،ناصر حسین شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا لیکن تاحال ان کے شوہر کا نام سامنے نہیں آ سکا، حریم شاہ کے اعلان کے بعد اراکین سندھ اسمبلی میں بھی کھلبلی مچ گئی جبکہ اراکین سندھ اسمبلی کی بیگمات بھی چوکنا ہو گئیں۔ تاہم اب اس معاملے پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی رد عمل دے دیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں

کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اس معاملے پر رد عمل دیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں نہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں اور نہ ہی کبھی میں نے انہیں دیکھا ہے۔ الحمداللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گذار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔اگر محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جبکہ صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ کی خبر کو ڈرامہ اور پبلسٹی اسٹینڈ قرار دےد یا تھا اور کہا تھا کہ اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بنائی ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button