حکومت کا رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے طلباء کے نقصان کی تلافی کے لیے اس سال موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان نہیں کریں گے۔صدر آل پاکستان نجی اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کی جانب سے کہا گیا کہ اسکولوں کی چھٹیاں نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے۔مشاورت میں اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے سے سپورٹ ملتی ہے۔10 ہزار سکول پہیلے ہی بند ہیں۔50 فیصد بچے اسکولوں میں واپس نہیں آ ئے۔ ، ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کی بہتر صورتحال کے بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں

جبکہ21 جون سے پرائمری کلاسز بھی شروع کی گئی تھیں۔اس لیے فی الحال موسم گرما کی تعطیلات نہیں کی جاسکیں گی۔تاہم موسم گرما میں درجہ حرارت زیادہ بڑھنے کے باعث گرمیوں کی چھٹیاں کی جاسکتی ہیں۔دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا ہے،امتحانی تاریخوں اور پرچے کا دورانیہ اور پرچے میں سوالات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دسویں جماعت کے امتحان5 جولائی اور بارہویں کے26 جولائی سے ہوں گے۔اسی طرح نویں اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات دسویں اور ارہویں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز ، 30 فیصد مختصر اور20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔ امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کردیا گیا ہے۔ تین گھنٹے کے دورانیے والا امتحان 2 گھنٹے اور 2 گھنٹے والے امتحان کا دورانیہ ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے۔ اسی طرح چوتھی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات اسکولوں اپنی سہولت کے تحت لینے کی اجازت ہے۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں دسویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے27 جولائی سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button