جوہر ٹائون دھماکہ، گاڑی پارک کرنیوالے ملزم کی تصویر جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور دھماکے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد اس کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں پیٹرگل اورایک خاتون سمیت بعض افراد زیرحراست ہیں۔ جوہرٹاؤن دھماکے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد عید گل اوراس کے دو سگے بھائی فورتھ شیڈول

میں شامل نکلے جبکہ عید گل اور پیٹرپال نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا۔مرکزی ملزم کو پکڑ کر سی ٹی ڈی پولیس پہلے سے گرفتار پال ڈیوڈ کے پاس لے کر آئی تو اس نے بھی اپنے ساتھی دہشگردکی شناخت کر لی۔پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عید گل کو دی تھی۔پال ڈیوڈ نے یہ کار دھماکے سے 7 روز پہلے گجرانوالہ سے خریدی تھی۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے بعد عید گل فرار ہو گیا تھا۔اس حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آئے جس کے مطابق عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے۔ عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا اور کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا، عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا ، دونوں نے پیسوں کی لالچ میں دھماکہ کیا۔عید گل فورتھ شیڈول میں ہونے کے باوجود بیرون ملک اور دوسرے شہروں میں جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عید گل سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے میں تفتیش کے لیے زیرحراست ملزمان کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button