اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو فوری گرفتاری دینے کا حکم، تحریر حکم نامہ جاری کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز سے متعلق اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر پہلے گرفتاری دیں، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامے پر دستخط کیے۔نواز شریف سے متعلق اپیل پر مزید سماعت 10 ستمبر کو ہوگی، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قانون کی بالادستی ہر صورت میں قائم رہنی چاہئے۔نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے، جج نے ریمارکس دئیے کہ نواز شریف اتھارٹی کے سامنے پیش ہوکر گرفتاری پیش کریں۔

نواز شریف کو مساوی حقوق دئیے گئے، اٹارنی جنرل آئندہ سماعت میں عدالتی حکم پر عملدرآمد سے آگاہ کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے کہا نواز شریف کی لیگل پوزیشن عدالت کو بتائی جائے، وکیل خواجہ حارث نے بتایا نوازشریف کےعلاج کیلئے پاکستان میں کوئی سہولت نہیں، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئےایک باراجازت دی گئی تھی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی طبیعت کافی خراب ہے۔یاد رہے نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی 2درخواستیں دائرکررکھی ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پرعدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز میاں نواز شریف کی 26 جون 2020 کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی جان کو شوگر اور پلیٹ لیٹس کے مسئلے کی وجہ سے خطرہ ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے رہتے ہیں، اگر اس حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع کیا گیا تو وہ کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button