سرفراز احمد خوشی سے نہال، کپتانی مل گئی
لاہور(نیوز ڈیسک)رواں سال نومبر میں شیڈول لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کی فرنچائز ٹیم گال گلیڈی ایٹرز بھی شامل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 33 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد ہی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے،معین خان ہیڈ کوچ اور اعظم خان منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے،مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔بعض دیگر اہم کھلاڑیوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر سٹارزکے ساتھ مقامی
باصلاحیت کرکٹرز کو بھی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے روح رواں 2019ء کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ہیں۔ دریں اثناء ایل پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے حوالے سے بدھ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہو گا،آرگنائزنگ کمیٹی آئی پی جی پاکستان کے صدر ایئر وائس مارشل ریٹائرڈ سید رضی نواب، ایم ڈی جاوید غلام رسول اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔