آئی فونز پسند کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

اسلام آباد:آئی فونز پسند کرنے والوں کے لیے اچھی خبرسامنے آ گئی۔ آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے نئے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لیے ہیں۔آئی فونز تھرٹین کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔ایپل آئی فون کے نئے ماڈل کے فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں 1 ہزار جی بی اسٹوریج کی گنجائش ہو گی۔آئی فون 13 کے کیمرے کی بات کی جائے تو یہ ایک الٹرا وائڈ کیمرہ ہے جو کہ ایف 1.8 آپٹکس کے ساتھ دستیاب ہو گا۔ اس کیمرے میں سینسر شفٹ کا فیچر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فائیو جی موڈیم کے سبب آئی فون 13 پرو میکس کو تمام سات ماڈلز میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button