روس میں پاکستان اور چینی فوج کی موجودگی سے بھارت خوف کا شکار
نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارت پاک چین دوستی سے گھبرانے لگا،بھارت نے چین اور پاکستان کی موجودگی میں روس میں فوجی مشقوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات سے گھبراتا ہے جس کا اب انہوں نے کھل کر اظہار بھی کر دیا ہے۔ چین اور پاکستان کی موجودگی پر بھارت نے روس میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن مملاک کی افواج روس کے شہر استرا خان میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک عسکری مشقیں کریں گے۔بھارتی آرمی چیف اور وزیر
خارجہ کی ملاقات کے بعد نئی دہلی نے ماسکو کو فیصلے سے آگا کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور چین کی افواج کی موجودگی میں بھارت عسکری مشقوں میں شرکت نہیں کرے گا۔دوسری جانب پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوگئیں، مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف، دہشت اور پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر شامل ہیں، مشقوں کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کا انعقاد شمالی بحیرہ عرب اور عدن میں کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ اور برطانوی رائل نیوی کی شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں جاری بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار، سیف اور دہشت شریک ہیں۔ مشقوں میں پاک بحریہ کے میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ بھی شریک ہیں۔ اسی طرح پاک فضائیہ کے جےایف 17 تھنڈر نے بھی مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشقیں علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔