راولپنڈی میں دل دہلا دینے والاواقعہ، 6افراد نے خاتون کی عزت لوٹ لی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں چھ افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی نے خاتون سے زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چھ افراد نے خاتون کی عزت لوٹ لی۔بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں چھ افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔تھانہ ائیر پورٹ راولپنڈی نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جبکہ تحصیل ساھیوال میں اوباش افراد نے چودہ سالہ لڑکی(ر)کو اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزمان لڑکی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلاء زیورات اور نقدی بھی اٹھا لے گے۔

لڑکی کے محنت کش والد احسان اللہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو گھر سے علی حسن،نعیم وغیرہ سے لڑکی علینہ کی وساطت سے ورغلا کر اغوا کرلیا ،ملزمان تین تولہ طلاء زیورات اور دو لاکھ نقد بھی اٹھا کر لے گے ساھیوال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایک اور افسوسناک واقعے میں مریدکے کی آبادی بصرہ کالونی میں دو اوباش نوجوانوں نے بارہ سالہ یتیم طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بتایا جاتا ہے کہ بارہ سالہ یتیم طالبہ گھر میں اکیلی موجود تھی اسکی کی چچی اور دیگر گھر کے افراد ضروری کام سے گئے تھے کہ محلہ کے دو اوباش نوجوان اس کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button