لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کا رش، بازاروں میں آمدورفت روکنے کیلئے بڑافیصلہ کرلیا گیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) شہریوں کو روکنے کے لئے بازاروں کی جانب آنے والی والے راستوں پر بیر یئرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو باز کی جانب سے آنے سے روکنے کے لیے راستوں پر بیریئرز لگادیے گئے ہیں ، اسلام پورہ ، گلشن راوی، بادامی باغ اور انار کلی بازار سمیت تمام بازاروں میں بیریئرز لگائے جائیں گے ، اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے بیریئرز پہنچنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے کیوں کہ عیدالفطر پر کورونا وائرس کے پھیلاو

پر قابو پانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاون میں مزید سختی کا اعلان کیا گیا ہے ،اس حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں،گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ، راجہ بشارت نے کہا کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وبا کے پھیلاوَ کو روکنے میں تعاون کریں ، وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عید کےدنوں میں ویکسین سینٹرصرف 2 دن بند ہوں گے ، جب کہ عید کے بعد لاہور میں ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عید پرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی منسوخ کی ، اسی طرح پی ایچ اے اور صفائی کے ادارے بھی کام کررہے ہیں ، شجر کاری آکسیجن کا نیچرل سورس ہے ، یہی وجہ ہے کہ موجودہ دورحکومت میں اب تک 11 لاکھ سے زائد پودے لاہور میں لگائے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button