خان صاحب آپ کو اندازہ نہیں کشمیری قوم آپ سے کس قدر محبت کرتی ہے، کشمیری نوجوان کی وزیراعظم کو کال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کشمیر سے ایک نوجوان نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران فون پر کہا کہ خان صاحب آپ کو اندازہ نہیں کہ کشمیری قوم آپ سے کس قدر محبت کرتی ہے۔کشمیری قوم کی آپ سے اس قدر محبت کی وجہ یونائیٹڈ نیشن میں کی گئی آپ کی وہ بہادرانہ تقریر ہے جس میں آپ نے کشمیریوں کا مقدمہ بھر پور طریقے سے پیش کیا۔جس بہادری سے اپنے بالاکوٹ حملہ کا جواب دیا،کورونا کے دوران جس طرح آپ نے کشمیری قوم کی مدد کی،انصاف کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک مفت صحت کی سہولت فراہم کی،گزشتہ حکومتوں میں کشمیر میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ

ہوتی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔کشمیری نوجوان نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم سے متعلق بھی سوال اٹھایا، بھارت میں ایٹم بم میں استمعال ہونے والی یورینیم برآمد ہونے سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس پر عالمی میڈیا خاموش ہے۔کالر کی بات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی دنیا جب بھی اس طرح کا کوئی ایشو اٹھاتی ہے تو وہ اس لئے نہیں آتی کہ انہیں انسانیت کی فکر ہے بلکہ بدقسمتی سے وہ اسے اپنی خارجہ پالیسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مغربی ممالک کو چین سے خوف ہے اور وہ بھارت کو چین کے خلاف تیار کر رہے ہیں۔اگرچہ بھارت چین کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہو سکتا بلکہ اس طرح سے وہ مزید برباد ہو گا لیکن اس کے باوجود مغربی ممالک بھارت کو چین کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک یہ بھول جاتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔اب امریکی اخبار بھی بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں ، پہلا ایسا نہیں ہوتا تھا اس میں پاکستانی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دوں جب تک بھارت 5 اگست کو اٹھایا گیا قدم واپس نہیں لیتا تب تک ک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button