تعکف کا موبائل چوری کرنے والاشخص پکڑا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں متعکف کا موبائل چوری کرنے والا شخص‌ پکڑا گیا، ملزم ٹہل ٹہل کر قرآن پڑھتا رہا اور موقع ملتے ہی موبائل اٹھا لیا- تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے گزری کی مسجد میں معتکف کا موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسجد میں اعتکاف کرنے والے معتکف نے مسجد انتظامیہ سے موبائل چوری ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔موبائل چوری کرنے کی واردات دن میں کی گئی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم ہاتھوں میں قرآن مجید لیے، مسجد کے ہال میں ٹہل ٹہل کر پڑھ رہا ہے اور موقع ملتے ہی ہال میں سوئے ایک متعکف کا موبائل اٹھا لیتا ہے۔مسجد انتظامیہ نے چوری کی واردات کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی زبیر کے مطابق ملزم سےچوری کیاگیا موبائل برآمدکر رہے ہیں مذکورہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی لوگ ایسی حرکتیں کرنے سے باز نہیں اتے،دوسری جانب شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بڑی چوری کے معاملے میں ساتھ زون تفتیشی ٹیم نے سنار کی دکان سے چوری ہونے والا مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا، جس کے بعد مجموعی طور پر برآمد سونا 10 کلو ہوگیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزا نے بتایا کہ تفتیشی پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا ہے، اس سے قبل 3 کلو سونا برآمد کیا گیا تھا، مجموعی طور پر 10 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔ برآمد شدہ سونے کی مالیت 9 کروڑ روپے کے قریب ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان آصف اور وسیم کی نشان دہی پر مزید سونا برآمد کیا گیا، یہ کارروائی سی پی ایل سی ساو ٴتھ کی مدد سے کی گئی۔عمران مرزا نے بتایا کہ ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ مختلف مقامات پر سونا چھپایا تھا، پولیس نے ٹیکنیکل طریقے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کیس حل کیا۔پولیس سربراہ کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزا کو شاباش بھی دی گئی، آئی جی سندھ کی جانب سے ساتھ زون تفتیشی ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button