صدارتی ایوارد یافتہ قاری نور محمد انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) افسوسناک خبر، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم قاری نور محمدکی عمر88 برس تھی، انہیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پرپہلی اذان دینیکی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

قاری نورمحمدکی نماز جنازہ مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہیں ان کے آبائی شہر اٹک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جامعہ اشرفیہ لاہورکے علما نے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نورمحمدکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے قاری نور محمد کے انتقال پر لوگوں اپنے تعزیتی پیغام بھیج رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button