خوفناک حادثہ، ٹرین کا پل ٹوٹ گیا، کئی افراد لقمہ اجل بن گئے

میکسیکو سٹی(نیوز ڈیسک) میکسیکو کے دارالحکومت میں میٹرو لائن کا پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین زمین پر گرنے سے26افراد ہلاک جبکہ 70سے زائدزخمی ہوگئے ہیں حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کا کچھ حصہ زمین پر آگرا جبکہ باقی تاروں کے ساتھ لٹک گیا.میکسیکو سٹی کے میئر کلاؤڈیا شین باؤم نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں اب تک 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ حادثہ اولیووز اسٹیشن پر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے پیش آیا یہ میکسیکو سٹی کی میٹرو کو 1969 میں افتتاح کے بعد پیش آنے والے خوفناک حادثات میں سے ایک ہے، جس میں لگ بھگ 70 افراد زخمی بھی ہوئے.

حادثے کے بعد ٹرین میں سوار افراد کے عزیز و اقارب جائے وقوع پر جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کی خیریت معلوم ہونے کا انتظار کرتے رہے درجنوں ایمرجنسی ورکرز نے تباہ شدہ بوگیوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں ملبہ غیر مستحکم ہونے کے خوف کے باعث کام روکنا پڑا.کلاؤڈیا شین باؤم نے کہا کہ اس وقت ریسکیو کا کام روک دیا گیا ہے کیونکہ ٹرین بہت کمزور ہے اور کام جاری رکھنے کے لیے کرین طلب کی گئی ہے‘ایک نامعلوم عینی شاہد نے میکسیکن ٹی وی نیٹ ورک ”ٹیلی ویزا“ کو بتایا کہ اچانک میں نے دیکھا کہ اسٹرکچر لرز رہا ہے‘واضح رہے کہ اکتوبر 1975 میں دو میٹرو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے تھے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button