یونان کے لڑکا طیاروں کی چھیڑ چھاڑ، ترکی نے باقاعدہ جنگ کی دھمکی دیدی
انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی نے یونان کے 6 ایف 16 طیاروں کو وارننگ دے کر علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ یونان کے یہ چھ ایف 16 طیارے جزیرہ کریٹے سے اڑے تھے اور مشرقی بحیرہ روم میں اس جگہ پہنچ گئے تھے جہاں ترک بحری جہاز اروچ رئیس تیل و گیس کی تلاش میں مصروف ہے۔ترک نائب صدر فوات اوکتے مے خبردار کیا ہے کہ اگر یونان نے اپنی سمندری حدود سے تجاوز کیا تو جنگ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔دوسری جانب ترکی نے شمال مغربی قبرص کے قریببحیرہ روم دو
ہفتوں کے لیے فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔جمعے کی رات کو ترکی نے اپنی بحریہ کو ایک ہدایت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت سنیچر سے شمال مغربی قبرص میں 11 ستمبر تک مشقیں کر رہا ہے۔ ترکی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب بحیرہ روم میں پائے جانے والے قدرتی وسائل پر اس کی یونان سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق دونوں ممالک مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس سے خطے میں پہلے سے پائی جانے والی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔