رمضان المبارک کے دوران مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی

کراچی(نیوز ڈیسک) اپریل 2021 میں مہنگائی کا سالانہ گراف 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 11.10 فیصد پر جا پہنچا جو 19 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں مرغی 93 فیصد، ٹماٹر 81 اور انڈے 42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں 31.62 فیصد ہوا۔گندم 27 اور آٹے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا، گھی 21 فیصد، دودھ 20، چینی 18 اور کوکنگ آئل 19 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ صرف اپریل میں سبزیوں کے بھا 30 فیصد

جبکہ پھلوں کے 22 فیصد بڑھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت غذائی اجناس اور مشروبات کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ صحت کی سہولیات بھی 9 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔کپڑے اور جوتے خریدنے کے لیے بھی عوام کو تقریبا 12 فیصد زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی جبکہ رہائش، بجلی، پانی اور گیس کے چارجز میں سالانہ 9.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت نے اپریل میں مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ سے کم یعنی 8 سے ساڑھے 9 فیصد تک رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button