عید سے قبل لاک ڈائون لگانے کی تیاریاں مکمل،حکومت نے اہم فیصلے کرلیے

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عید سے قبل لاک ڈاؤن کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے حوالے سے کابینہ اراکین سے مشاورت کی۔اجلاس میں لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن اور 20 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم

مکمل لاک ڈاؤن سی این سی کی اجازت سے مشروط ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 151 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئے ۔پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی۔ جبکہ صرف لاہور میں مہلک وائرس نے مزید 34 جانیں لے لیں جبکہ 1331نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 10 برس سے کم عمر کے 173 بچے بھی وائرس سے متاثرہوئے۔کورونا میں مبتلا 273 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر زیر علاج رکھا گیا۔ سرکاری اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا، 90فیصد وینٹی لیٹر بھرگئے،سروسزاسپتال، کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف ٹیچنگ سپتال میں گنجائش ختم ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا 3 ہزار 238، اسلام آباد 677، گلگت بلتستان 106، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button