پاکستانی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ،مقامی طور پر پہلا آئى سى یو وینٹى لیٹر تیار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا سے نبردآزما پاکستانی قوم کے لئے خوشخبری ہے کہ پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن‏نے مقامی طور پر پہلا آئى سى یو وینٹى لیٹر تیار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمى ‏توانائی کمیشن کےسائنسدانوں نے پہلا آئى سى یو وینٹى لیٹر تیارکرلیا ہے، ڈریپ نے اس وینٹى لیٹر ‏کےاستعمال اور تیاری کی با قاعدہ منظوری دے دی ہے۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق وینٹى لیٹر سائنسدانوں،انجینئرز نےمقامى وسائل سےتیار ‏کیا ہے، یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل ‏کےمعیارات پر بھى پورا اترا ہے۔

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ ڈریپ نے ایٹمی توانائی کمیشن کے تیار کردہ اس وینٹى لیٹرکے استعمال اور تیاری کی با قاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس طرح یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔اس موقع پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈریپ کی اس فائنل منظورى کے بعد I-Live نامى اس وینٹى لیٹر کى بڑے پیمانے پر تیارى شروع کردى جائے گى تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مریضوں کو جلد از جلد یہ سہولت مہیا کى جاسکے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button