جماعت اسلامی نے بھی مولانا فضل الرحمن کوسرخ جھنڈی دکھادی

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئرصحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مولانا فضل الرحمان کو لال جھنڈی دکھا دی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کے زیرصدارت اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس جمعرات کو انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں سینیٹر میر کبیر، محمود خان اچکزئی، عثمان خان کاکڑ، میاں افتخار، امیر حیدر ہوتی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ، علامہ ساجد میر، اویس نورانی اور اختر مینگل سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال،اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کا کردار اور انکی

سیاسی حکمت عملی اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کے معاملے پر مشاورت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی اور حکومت مخالف تحریک چلانے پر غور کیا گیا۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کامیاب ہوتی نہیں دکھائی دیتی۔کوئی اتحاد موجود نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف سے ملاقات بھی کامیاب نہیں ہوئی۔مولانا فضل الرحمن خود ان پر عدم عتماد کر چکے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے مولانا فضل الرحمن کو چٹا جواب دے دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button