جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف 8 ارب روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا گیا، جعلی اکاؤنٹس ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایان علی کی گرفتاری کے وقت مشتاق احمد ائیرپورٹ پرموجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں 8 ارب روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائرکردیا گیا ہے۔ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اور نجی سوسائٹی کے درمیان 8.3 ارب

روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن ہوئی۔ کراچی کے پوش علاقے میں8.3 ارب روپے سے جائیدادیں خریدی گئیں۔یہ جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔ ملزم مشتاق احمد 2009 سے 2013 تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہ چکے ہیں۔ملزم مشتاق احمد کو سینیٹر رخسانہ بنگش کے کہنے پر ایونِ صدر میں اسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم مشتاق احمد ایان علی کی گرفتاری کے وقت ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ دوسری جانب 10 اپریل کو وفاقی کابینہ نے نیب کے2 سابق چیئرمین اور افسران کیخلاف ایف آئی اے کو تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، سابق چیئرمین اور افسران کیخلاف 2011 سے2017 کی انکوائری کی جائے گی، نیب افسران نے اصل رکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود سوئس کیسز بند کرائے۔واضح رہے یکم اپریل2021ء کو وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف سوئس اکاؤنٹس مقدمات کھولنے کا عندیہ بھی دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ میں ملوث 5 لوگوں کے خلاف فوجداری کاروائی کا حکم دیا ہے، ان میں احمد بلال صوفی ، حسن ثاقب شیخ ایف بی آر میں ہیں، سابق سیکرٹری وزارت قانون غلام رسول،سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط، شاہد علی بیگ، طارق فواد ملک نے براڈ شیٹ کا کنٹریکٹ کروایا تھا، ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔براڈشیٹ کمیشن نے ان پانچ لوگوں کو اہم ملزم ڈکلیئر کیا ہے، براڈشیٹ کمیشن نے ایک اور نقطہ اٹھایا کہ نیب میں 2011اور 2017ء کے درمیان سب سے زیادہ اندھیرنگری مچائی گئی۔ قمرالزمان چیئرمین نیب تھے، ان کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے سوئس دستاویزات غائب ہوگئیں، لوگوں کو دستاویزات کا پتا ہی نہیں چلا، اب ان کی مجرمابہ غفلت کا تعین کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button