آرمی چیف نے صحافیوں کو اپنی 3 خواہشات بتا دیں

لاہور( نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے ملاقات میں تین خواہشات کا اظہار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20 سے 25 صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔صحافیوں کو افطار ڈنر پر بلایا گیا تھا اور یہ ملاقات سات گھنٹے تک جاری رہی۔اس ملاقات میں آرمی چیف نے کچھ گلے شکوے کیےاور کچھ سخت سوالوں کے جوابات بھی دیے۔روف کلاسرا کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران صحافیوں سے انتہائی دلچسپ بات کی اور کہا کہ اگر آپ لوگ باہر جاکر کوئی

بات بتائیں گے تو میں تو میں صاف مکر جاؤں گا۔ملاقات کے آخر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی تین خواہشات شئیر کی۔آرمی چیف نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ پاکستان کو ایک نارمل ملک بنایا جائے۔یعنی کہ پہلے جیسے نارمل تھا ویسا ہی کیا جائے۔دوسری خواہش انہوں نے یہ کہا کہ میں دوسری ٹرم پوری کرکے ریٹائر ہو جاؤ۔اور ریٹائر ہو کر وقت پر گھر چلا جاؤں۔تیسری خواہش میں انہوں نے اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میری تین خواہشات ہیں جو میں پوری کرنا چاہتا ہوں۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بہت دوستانہ رویہ اپنائے رکھا۔آرمی چیف سوال سنتے بھی ہیں اور اس کا جواب بھی دیتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے بارے میں انہوں نے اچھے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر اسٹیمیٹ نہ کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button