کشمیر والے معاملے سے سازش کی کچھ بو آرہی ہے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر والے معاملے سے سازش کی کچھ بو آرہی ہے ، کشمیریوں سے خفیہ رکھ کر کچھ لوگوں میں کھچڑی پک رہی ہے ، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ فیصلہ کرلیں گے تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کشمیر پہلے ہی بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ، کشمیریوں سے خفیہ رکھ کر کچھ لوگوں میں کھچڑی پک رہی ہے ، اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو پارلیمنٹ اور کشمیریوں کو نہیں پتا ،

کشمیر پر اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو ہم ایسانہیں ہونے دیں گے ، اگر سمجھتے ہیں کوئی فیصلہ کرلیں گے تو ہم کشمیریوں کی مرضی کے بغیرکشمیرسےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے ، بھارت سےبات چیت کامقصدیہ نہیں کہ آپ کشمیر کا سودا کریں ، کسی بھی فیصلے میں کشمیریوں کی اورپاکستانیوں کی رائے بھی شامل ہوگی ، ۔مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کا الیکشن ہمارا اپنا الیکشن ہے ، مسلم لیگ ن نےآزادکشمیرمیں عوام کی بہت خدمت کی ہے ، آزادکشمیر جائیں گےعوام کے ساتھ مل کر الیکشن مہم چلائیں گے ، آزادکشمیرمیں انتخابی مہم چلاؤں گی ، آزادکشمیرالیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے ، آزادکشمیرالیکشن میں دھاندلی نہیں ہونےدیں گے ، اگر ن لیگ کےمینڈیٹ پرکسی نے ڈاکاڈالاتو کسی کیلئے آسان نہیں ہوگا ، اگرکشمیرمیں جھرلوپھیراگیاتوعوام بھرپورمزاحمت کریں گے کیوں کہ مسلم لیگ اب پرانی جماعت نہیں رہی جوشرافت سےمارکھا جاتی تھی۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ ریاست کا کام اپنے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے نا کہ ان کی حب الوطنی پر شک کرنا اور ان پ جعلی مقدمے بناناجاوید لطیف اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا ہر پاکستانی ہے ، یہی ان قصور ہےآئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنااس کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانا حب الوطنی نہیں تو اور کیا ہے؟ ابصارعالم پراسلام آبادمیں حملہ کیاگیا اس کی بھرپورمذمت کرتی ہوں ،ابصارعالم چیئرمین پیمرا رہےہیں انہیں پتا ہےمعاملات کوکیسے چلایاجاتاہے ، لوگوں پرحملہ کرناکسی کوگولی مارنا یہ ختم ہونا چاہیے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button