کورونا کی تباہ کاریاں جاری، جان لیوا وائرس ایک ہی دن میں کتنی جانیں نگل گیا، دل دہلا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوروناوبا کے باعث آج 142 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,632,91 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 97 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 4 ہزار 605، خیبر پختونخوا 3 ہزار 156، اسلام آباد 670، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 464 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73 ہزار 804، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 661، پنجاب 2 لاکھ 93 ہزار 468، سندھ 2 لاکھ 79 ہزار 272، بلوچستان 21 ہزار 803، آزاد کشمیر 16 ہزار 659 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 272 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد87 ہزار 794 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 142 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 329 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 5 ہزار 770مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 699,816ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button