حکمران کب 22 کروڑ عوام پر ترس کھائیں گے؟نواز شریف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بروقت کورونا ویکسین کے انتظامات نہ ہونے سے ہرطرف مایوسی ہے، ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہرمحاذ پر رسوا ہو رہا ہے، حکمران کب 22 کروڑ عوام پر ترس کھائیں گے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہر محاذ پر رسوا ہو رہا ہے۔چاہئے تو یہ تھا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت ویکسین کے انتظامات کئے جاتے لیکن اس میں بھی ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کب ہمارے 22 کروڑ عوام پر حکمران ترس کھائیں گے؟ کب ہمارے حالات بدلیں گے؟

دوسری جانب چین سے کوروناویکسین کی چھٹی کھیپ 29 اپریل کو پاکستان لائی جائے گی، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی۔پی آئی اے کے مزید کورونا ویکسین لانے کے لیے انتظامات جاری ہیں، طیارے بھیجنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھیج دی گئی ہے، اجازت ملتے ہی 3 طیارے بیجنگ روانہ کیے جائیں گے۔3بوئنگ77 طیارے چین سے 10لاکھ ویکسین لے کر آئیں گے ، 29 اپریل کوکوروناویکسین کی چھٹی کھیپ پاکستان لائی جائے گی۔ گزشتہ دنوں قومی ایئرلائن کے 3 طیاروں کے ذریعے 76 ٹن کورونا ویکسین پاکستان لائی گئی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 5 لاکھ ڈوز کے سودے کیے ہیں ، اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین کی 45 لاکھ 60 ہزار خوراکیں پہنچی ہیں۔سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں تاہم چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپ پاکستان آچکی ہیں۔ اسی طرح نائب صدر پیپلزپارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے، بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے، شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی اس پر بھی چین کے بیل آؤٹ کا انتظار کیا گیا۔ کورونا کی نہ ویکسین ہے نہ کوئی حالات سنبھالنے کا منصوبہ، ملک اب خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button