ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد8لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے تاہم ان میں سے 6 لاکھ 94 ہزار 46 صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50161 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر سے مزید 4 ہزار 825 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77،

اسلام آباد میں 73 ہزار 450، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی جو کہ گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔ 4 ہزار 234 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 46 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 990 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا 3 ہزار 134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 219 ہے، جن میں سے 4 ہزار 862 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button