عمران خان کا تاریخی فیصلہ،سندھ حکومت کیساتھ مل کر کراچی کے کونسے 3 اہم مسائل کرنے کااعلان کردیا

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام کا درد پوری قوم محسوس کر رہی ہے، اس مشکل اور تباہی کے بعد ہم مثبت سمت میں جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تین بڑے مسائل حل کرنے جا رہی ہے۔ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے تفصیلات

بتائیں کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں کی مکمل صفائی کریں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پانی کی نکاسی میں حائل تجاوزات کا خاتمہ، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے اہم مسئلے کو حل کرنے جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.