حکومت کا کورونا کےزیادہ شرح والے شہر میں مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے کورونا کی سب سے زیادہ شرح والے شہر مردان میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختو نخوا کامران بنگش نے بتایا ہے کہ کورونا کے 40 فیصد مثبت کیسز آنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ، دیگر تمام شہروں کے حالات پر بھی نظر رکھی جائے گی ، اس لیے عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے ۔بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں کورونا کیسز کی شرح6 سے40 فیصد تک پہنچ گئی ہے، خیبرپختونخوا کے6 اضلاع میں کورونا شرح 20 فیصد، پشاور اور لوئردیر28 فیصد جب کہ مردان 40 فیصد

شرح کے ساتھ سرفہرست ہے، حکومت 5 فیصد شرح والے شہروں میں سکول بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے , تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زائد ہوگئی, خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد زائد ہے , 21 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10فیصد سے کم جبکہ پشاور اور لوئر دیرمیں مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہوگئی ہے , 38 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ مردان سرفہرست ہے , محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بونیر، شانگلہ، سوات دیر اپر، مالاکنڈ، صوابی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15فیصد ہے, ڈی آئی خان، بنوں، کرک، کرم، کوہاٹ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے , بٹگرام، ایبٹ آباد، چترال اپر میں بھی مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ حکومت نے27 اضلاع میں سکول بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زائد والے اضلاع میں پرائمری تا ہائیرسیکنڈری اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے، ان اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں تک کی کلاسز بھی نہیں ہوں گی ، کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کیلئے زیادہ شرح والے اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں5 فیصد شرح سے زیادہ والے27 اضلاع میں پرائمری، مڈل اور ہائیر سیکنڈری تک اسکول بند کردیے گئے ہیں ، سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔نو ٹی فکیشن کے تحت پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان صوابی، دیر لوئر،

مالاکنڈ، کوہستان، کوہاٹ، کرم کرک، ڈی آئی خان، بنوں، بونیر، باجوڑ، چترال اپر، چترال لوئیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور بٹگرام میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ان 27 اضلاع میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز بھی مکمل طور پر بند رہیں گی ، وزیرتعلیم صحت شہرام خان ترکئی نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کورونا ایس اوپیز پر ہر حال میں عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button