کرونا وائرس کا تشویشناک پھیلاؤ، ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کا تشویشناک پھیلاؤ، ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ماسک نہ پہننے پر سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے شدت اختیار کر جانے کے بعد اہم اقدامات شروع ک دیے ہیں۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی جائے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے فیصلوں کے اطلاق کا آغاز ہوگیا ،فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایس او پیز پر

عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز ماسک نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرسکیں گے۔تجویز دی گئی کہ جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ کئے جائینگے ،دکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دکاندار کو 2000 جرمانہ کیا جائیگا ،دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ،بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جرمانہ کیا جائیگا ۔ رکشہ اور موٹر سائیکل پر سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر بھی سزا یا جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حکومت کی جانب سے کورونا کی خطرنا ک لہر کی وجہ سے ملک بھر میں پہلے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم کورونا کیسز کے مسلسل بڑھنے کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ اس مرتبہ بھی حکومت ویسے ہی سخت اقدام کر رہی ہے، تاہم حکومت کو عوام سے شکایت ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا نہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر سندھ کے علاوہ ملک کے تین صوبوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button