ہیکرز نے رابی پیرزادہ کو بڑا جھٹکا دیدیا، اداکارہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ کی تصاویر کے بعد بینک اکاؤنٹ بھی ہیک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا ہے۔اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مری میں جب انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا تو پتہ چلا کہ ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے۔جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ ان کے کارڈ سے لاہور میں کسی نے پیسے نکال لیے ہیں۔رابی پیرزادی نے اپنے مداحوں سے کہا کہ معروف نجی بینک جیسی بڑی کمپنی بھی چوری کو نہیں روک سکتی۔اگر آپ کا اکاؤنٹ اس بینک میں ہے تو احتیاط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ان معروف بینکوں پر بھی بھروسہ نہیں کر سکتے تو ہمیں کرنا چاہئیے۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے نکال لیے گئے ہیں ،یہ انتی رقم، ہے کہ میں 16 خاندانوں کی مدد کر سکتی تھی۔۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم بعد میں یہ فیصلہ واپس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، ہندوستانی پاکستانیوں سے زیادہ بہتر ہیں، انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی۔ رابی پیرزادہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کہ اس کی کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے ہندوستانیوں کو پاکستانیوں سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں، کیونکہ ہندوستانیوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔ عدنان سمیع کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔ پاکستانی قوم کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔ رابی نے کہا کہ میں بھی انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی۔