پڑوسی ملک نے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں

تہران (نیوز ڈیسک )عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث ایران نے پاکستان اور بھارت پرسفری پابندیاں عائد کر دیں ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ ایران کی وزارت صحت کی تجویز پر کیا گیا ، جس کے تحت پاکستان اوربھارت سے پروازوں کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی ، کیوں کہ بھارت میں پائے جانے والا کورونا وائرس برطانیہ میں پھیلے وائرس سے مختلف ہے اور اس سے ایران کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کر دی تھی ،

اس پابندی کے حوالے سے ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی ، جس کے تحت کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے ، پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی۔اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی ، وزارت صحت کینیڈا نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کورونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی کہ کینیڈا میں کورونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں ہے ۔دوسری طرف کورونا کیسز میں شدت کے باعث متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں ، متحدہ عرب امارات نےبھارت سے آنے والی تمام کمرشل پروازوں پرپابندی لگادی ہے ، یہ پابندی بھارت میں کوروناوائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، جس کا اطلاق اگلے10 روز کیلئے ہوگا ، جس کے بعد بھارت سے آنے والے مسافروں کو یو اے ای میں داخلے سے پہلے 14 روز قرنطینہ ہونا پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button