بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑالی

کراچی(نیوز ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی کے رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہریار خان شر نے تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہوں گے اور ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کے خلاف جانے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ون جیکب آباد 1 سے اسلم ابڑو اور پی ایس 18 گھوٹکی 1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کیا ، جس کے تحت دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی تھی ، اس ضمن میں تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی غربی سندھ اور کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کیا ، جس کے تحت پارٹی قیادت کو دونوں اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ہے ، دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ارکان کی طرف سے صفائی پیش نہ کیے جانے پر یہ معاملہ نمٹا دیا گیا جب کہ دونوں ارکان کے پاس کمیٹی فیصلے کے خلاف 7 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق موجود تھا ۔تاہم اس سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی شہریار خان شر نے تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہوں گے اور ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button