بارشیں ہیں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ

بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 77، اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 19، زیرو پوائنٹ 18، گولڑہ 3، ایئرپورٹ 2، راولپنڈی 10، چکوال 6، قصور، گوجرانوالہ 4 جبکہ جہلم، حافظ آباد اور نارووال میں 3 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لاہور 2، گجرات، پٹن 14، کاکول 13، کالام 5، مالم جبہ 3، مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ 26، راولا کوٹ 23، کوٹلی 18، لہہ 6، گلگت، چلاس 2، استور اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44، چھور، مٹھی اور موہنجو داڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button