وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت،معاشی ٹیم کوخاص احکامات جاری

وزیراعظم نے تمام ممبران کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم عمران خان نےعوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنزتجویز کیے جائیں۔ اجلاس میں عمران خان نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت کی کہ معاشی استحکام وپائیدارگروتھ کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے اور معاشی معاملات پر تجاویز کے لیے کونسل کی مکمل فعالی کویقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اکنامک ایڈوائرزی کونسل کا مقصد معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے، حکومتی کوششوں سے کاروباری فضا بہتر، کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، حکومت کی کوشش رہی ہے ، مشاورت سے پالیسیاں تشکیل ،تسلسل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات، آسان ، فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پائیدار معاشی استحکام و ترقی کے اقدامات پرمبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے اصلاحاتی ایجنڈا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم 3 سال معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ اس وقت سرپلس میں چلا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ روز مرہ اخراجات چلانے کے لیے بھی اگر قرضے درکار ہوں تو معیشت میں استحکام لانا بہت ضروری ہے، معیشت میں استحکام آنے تک آگے نہیں بڑھ سکتے، وفاق کی زیادہ ترطاقت صوبوں کے پاس چلی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button