ہم ایک سفیر نکالیں گے، وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے، اعتزاز احسن

لاہور (نیوز ڈیسک) سنیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ تحریک لبیک والوں نے جو کیا غلط کیا اس کا انہیں احساس ہونا چاہیے۔ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ ستائیس سفیر یورپ سے نکال دیں گے۔امریکہ میں ایک پادری تھا جو گستاخی رسول ہر چار چھ مہینے میں کردیتا تھا پھر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں ہم لوگ نکل آتے تھے اور جلاؤ گھیراؤ ہوتا تھا لیکن دوسری طرف پادری بیٹھ کر تماشا دیکھتا تھا اور خوش ہوتا تھا ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں اس سوچ کو شکست دینی ہے لیکن بہتر حکمت عملی کے ساتھ لبیک والوں کو کالعدم قرار دینے سے سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارایک انٹرویو میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سمجھانا ضروری ہے اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ تحریک لبیک پر پابندی ہے تو اس سے کوئی بات نہ کی جائے۔ فرانس کے سفیر کو اگر باہر بھیج دیں گے تو ہمارے لوگوں کو یقیناً بہت دشواریاں ہوں گی۔دوسری جانب فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن امجد علی نیازی نے فرانسیسی میگزین کی جانب گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان متنازعہ فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتا ہے۔ فرانسیسی میگزین کی جانب سے پہلی بار 2015 میں گستاخانہ خاکے شائع کئے گئے۔ خاکے شائع کرنے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کے اظہار کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تمام یورپی ممالک بالعموم اور فرانس بلخصوص کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔ تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button