پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے بھی فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکلانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان جازی بھی ملک سے فرانسیسی سفیر کو نکالنے کے حامی نکلے۔تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز خان نے تحریک لبیک کو پوری قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو ظلم ہو رہا ہے۔ وہ پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے ٹھیک نہیں۔پاکستان میں فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرکے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پوری قوم باہر نکلنے کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں

انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ درست ہے اور اس موقف پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام کھڑے ہیں۔ارباب اختیار کو بھی یہی موقف اپنانا چاہیے۔جبکہ تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کریں اور مسئلہ حل کریں، معاملہ حل نہ ہوا تو لاہور کا بڑا گروپ پارٹی چھوڑ دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی سیکرٹری پنجاب نذیر چوہان نے بھی ٹی ایل پی پر پابندیوں کی مخالف کردی۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ ٹی ایل پی پر پابندی ختم کی جائے۔ وزیراعظم خودٹی ایل پی وفد سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کا حل نکالیں۔وزیراعظم ٹی ایل پی کارکنان کی فوری رہا ئی کا حکم دیں۔ وزیراعظم نے معاملہ حل نہ کیا تو پی ٹی آئی لاہور کا بڑا گروپ پارٹی چھوڑ دے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن وامان،سیاسی امور اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔تحفظ ناموس ﷺ کے مسئلے پر مسلم امہ کے ساتھ مل کرعالمی مہم چلا رہے ہیں۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button