تاجر تنظیموں کا مفتی منیب الرحمان کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر الائنس، بینکویٹ ہال اسوسی ایشن اور انجمن تاجران سندھ نے اپنے بیانات میں مفتی منیب الرحمان کی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل اور تجارتی مراکز ،مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں پیٹرول اور سی این این جی اسٹیشنز بند کر دیے ہیں۔جبکہ لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران اور گوجرانوالہ میں مرکزی انجمن تاجران نے بھی علماءکرام کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔سندھ بار کونسل کی جانب سے لاہور میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی گئی ہے اور وکلاء کی ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے ہے۔سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے لاہور میں شہدا واسیران ناموسِ رسالت سے اظہاریکجہتی کے لیے دی جانے والی پہیہ جام شٹرڈائون ہڑتال کے ملک بھر میں کامیاب بنانے پر تمام تاجر برادری ، وکلا عوام الناس اور ٹرانسپورٹر زکا شکریہ اداکیاہے،جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کے افراد نے پرامن ہڑتال میں حصہ لے کر رسول اللہ ؓ سے وفاداری کا حق اداکیا اور اپنی دینی ذمے داری کو پورا کیا ہے۔مختلف تاجر تنظیموں نے لاہور واقعے کیخلاف بازاروں میں ریلیاں بھی نکالیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ علماء کرام سے یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کی گئی۔ صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ عشق مصطفیؐ اور ناموس رسالت ﷺ کیلئے کاروبار تو کیا جان بھی قربان ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران نے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کرنے ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے اور لاہور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر صلی للہ علیہ وسلم کی شان ہمیں اپنی جانوں اور مالوں سے زیادہ عزیز ہے۔لاہور واقعے کیخلاف کراچی بار نے سٹی کورٹ میں یوم سیاہ منایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button