رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ ہوگی یا نہیں،حکومت نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہدایات جاری کر دیں، حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

مزید یہ کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ، معاون خصوصی برائے امور توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعطم عمران خان نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے سے روک دیا ہے ، اس لیے اب بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی ، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر بات ہوئی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے سے منع کیا اور صاف طور پر کہا کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں جب کہ ہم ملک میں نئی پاور پالیسی بھی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button