کراچی والے تباہ ہوگئے،وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرےوزیر اعظم، آ پ کاعامر،پی ٹی آئی کاکراچی سےنظر انداز رکن قومی اسمبلی اورآپ جس سےمحبت کرتے ہیں ملتمس ہے،کیونکہ پارٹی میں آپ لائےکسی نے بھیجا نہیں،آپ میرے لیے لڑے،کراچی والے تباہ ہوگئے،مردہ پرست مراد حکومت نے زندوں کوبھٹو بنا دیا۔عامر لیاقت نے مزید کہا کہ آئین کے تحت یہاں گورنرراج نافذ کریں۔عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں ان کو
مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پورے کراچی میں اس وقت صورتحال کنڑول سے باہر ہو چکی ہے۔کراچی ایک سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اب تک مختلف واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ کراچی میں ماہ اگست کے دوران بارشیں برسنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے پاس کراچی کی بارشوں کا 89 سال کا ریکارڈ موجود ہے، اس ریکارڈ کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 89 سال کے دوران کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صرف ایک دن کے دوران اب تک پی اے ایف فیصل بیس پرسب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی۔ جبکہ کراچی کے قریب واقع حب ڈیم 13 سال بعد مکمل طور پر بھر گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ تاہم سیاسی قیادت اور شہری انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے۔