پی ٹی آئی رہنماعلی اسجد نے الیکشن کمیشن پر ڈسکہ انتخاب مینج کرنیکاالزام لگادیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔انتخاب میں شکست کے بعد علی اسجد ملہی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن پر الزامات اور طنز کیے ہیں۔

علی اسجد ملہی کا کہنا تھاکہ 19 فروری کو میں الیکشن جیت گیا تھا، خصوصی مبارکباد الیکشن کمیشن کو جہنوں نےجیتاہوا الیکشن مجھ سے چھینا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زور لگا کر الیکشن کو مینیج کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم واپس آئیں گے، آپ کوگھبرانا نہیں۔علی اسجد ملہی نے ن لیگ کی کامیاب امیدوار نوشین افتخار کو بھی مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے خود ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر سرکاری نتیجہ وصول کیا، پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نتیجہ وصول کرنے نا پہنچے۔سرکاری نتیجے کے مطابق نوشین افتخار ایک لاکھ 10 ہزار 76 ووٹ حاصل کر کے کامیاب رہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔تحریک لبیک پاکستان کے حاجی خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button